ٹیلی کام ریگولیٹر اتھاریٹی ٹرائی کی ہدایت کے بعد جیو نے سمر سرپرائز
اسکیم کو واپس لے لیا ہے ۔ خیال رہے کہ ٹرائی نے جیو کو پرائم ممبرشپ کے
لئے 15 دن کی بڑھائی گئی مدت اور سمر سرپرائز آفر واپس لینے کی ہدایت دی
تھی ۔ جیو کے مطابق جو صارفین اس اسکیم کے لئے سبسکرائب کر چکے ہیں، وہ اس
کے ممبر بنے رہیں گے۔
خیال رہے کہ ریلائنس نے 31 مارچ کو جیو یوزرس کو سرپرائز دیتے ہوئے پرائم
ممبر بننے کی تاریخ 15 اپریل تک بڑھا دی تھی۔ ساتھ ہی ساتھ سمر سرپرائز
آفر بھی لانچ کیا تھا۔ اس آفر کے تحت 15 اپریل تک 99 روپے میں پرائم
ممبرشپ لینے اور پہلا ریچارج 303 روپے یا اس سے زیادہ کا کرنے پر اگلے 3
ماہ تک جیو کی پہلی جیسی مفت سروسز کا استعمال کیا جا سکتا تھا۔
جیو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹرائی کے ہدایت پر عمل کرتے
ہوئے 303 روپے میں تین ماہ تک مفت سروس والا آفر واپس لے رہی ہے۔ تاہم
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ وہ كسٹمرس جو سمر سرپرائز اسکیم کیلئے اپلائی کر
چکے ہیں ، ان کے لئے 3 ماہ تک مفت خدمات جاری رہیں گی۔